گوجرہ : کھویابنانے والوں کی بھٹیوں سے عوام کا جینامحال ہوگیا ،نوٹس لیا جائے ،عوامی مطالبہ

باغی ٹی وی ،گوجرہ ( عبدالرحمن ،نامہ نگار) کھویابنانے والوں کی بھٹیوں سے عوام کا جینامحال ہوگیا ،نوٹس لیا جائے ،عوامی مطالبہ
تفصیل کے مطابق گوجرہ میں حیدر پارک روڈ چک 298 ج ب روڈ چوک بابا ولی شیر کی نزدیکی آبادیوں حسین ٹاؤن کے کچھ لوگوں نے اپنے گھروں اور حویلیوں میں کھویا بنانے کے لئے بڑے بڑے کڑاہے لگائے ہوئے ہیں اور بٹھوں کی طرح ان سے دھواں نکلتا ہوتا ہے قریبی رہائشی علاقوں میں زندگی دشوار ہوگئ ہے۔جس سے سموگ اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑے اور بچوں میں سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اہل علاقہ کا موقف ہے کہ دھوے کے بھٹوں کو بند کروادیا جائے۔ اہل علاقہ کا ڈی سی او صاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صاحب سے مطالبہ ہے کہ دھواں نما بھٹوں کو فوری طور پر بند کروادیا جائے ۔ تاکہ اہل علاقہ سانس جیسی موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں

Leave a reply