جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو اور جلسہ پر پابندی، پیپلز پارٹی بھی ن لیگ کی حمایت میں میدان میں آ گئی
سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین نفیسہ شاہ نے کہا ہےکہ مریم نواز کو جلسہ کرنے سے روکنا سیاسی آزادیوں کو سلب کرنا ہے، نیب کے بعد احتساب عدالتوں کی ساکھ سوالیہ نشان بن گئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق نفیسہ شاہ نے کہاکہ ریاستی طاقت کےذریعے آواز دبانا شرمناک عمل ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم حوصلہ کریں، پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے،
ان کا کہنا تھاکہ کہاں ہے وہ کنٹینرجس کی پیشکش کرتے تھے، واضح رہے کہ منڈی بہاؤالدین کی ضلعی انتظامیہ نے مریم نواز کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے جبکہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت جلسہ کریں گی.