پیراگون ریفرنس ،سعد رفیق کے وکیل کی نیب کی گواہ پر جرح مکمل

0
34

پیراگون ریفرنس ،سعد رفیق کے وکیل کی نیب کی گواہ پر جرح مکمل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

نیب کی گواہ اقصیٰ جبین احتساب عدالت میں پیش ہوئیں ،ن لیگی رہنما سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق روسٹرم پر موجود تھے،خواجہ سعد رفیق کے وکیل امجد پرویزنے نیب گواہ پر جرح کی.

گواہ نے عدالت میں کہا کہ 2014سے ایل ڈی اے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کررہی ہوں،میں ایل ڈی اے میں بطور سی ایم بی میں کام کررہی ہوں ،میں نے جو نیب کے تفتشی افسر کو ریکارڈ دیا وہ تصدیق شدہ ہے،جو ریکارڈ نیب کو پیراگون سوسائٹی کا دیا اس میں سعد رفیق کا نام نہیں ہے،

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے نیب کی گواہ پر جرح مکمل کر لی،خواجہ سلمان رفیق کے وکیل اشتر اوصاف کی نیب کے گواہ پر جرح جاری ہے ،احتساب عدالت نے پیراگون ریفرنس پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی

احتساب عدالت نے نیب نے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

گواہ کی فیملی میں شادی ،پیش نہیں ہو سکتا، نیب،پیراگون سیکنڈل کیس میں عدالت کا نیب پر اظہار برہمی

Leave a reply