پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس ،جج تعینات نہ ہو سکا، سماعت ملتوی

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی

عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خواجہ سعد رفیق اسمبلی اجلاس میں مصروف ہیں پیش نہیں ہوسکتے ۔جج تعینات نہ ہونے کے باعث کاروائی بغیر سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی گئی،احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس پر سماعت کی خواجہ سلیمان رفیق نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی

واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواجہ سرا بھی محفوظ نہ رہے

بااثر افراد کا خواجہ سراؤں پر تشدد، کپڑے اتارنے پر کیا مجبور، ویڈیو وائرل،عزت کا سودا نہیں کریںگے،خواجہ سرا

خواجہ سرا کے گھر گھس کر گھناؤنا کام کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

Shares: