پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جعلی، تحقیقات شروع کردی گئیں

0
38

پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جعلی، تحقیقات شروع کردی گئیں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مبینہ طور پر جعلی نکلا ہے جبکہ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر فاروق افضل کے وارڈ سے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا جس میں ظاہر کیا کہ پرویز الٰہی ٹائیفائیڈ کا شکار ہیں اور انہیں پیٹ میں درد بھی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مبینہ میڈیکل سرٹیفکیٹ شعبہ سرجری نے جاری کیا جو کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر سکتا جب کہ پرویزالٰہی ایک بار بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے مختلف کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لئے سروسز اسپتال سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ تیار کروایا جو مبینہ طور پر جعلی نکل آیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے پرویز الٰہی کے جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سرٹیفکیٹ سروسز اسپتال سے کیسا تیار ہوا اس کی ٹحقیقات ہوں گی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ سرجری ڈیپارٹمنٹ ٹائیفائیڈ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ تیار نہیں کرسکتا، لہٰذا عملے کو شامل تفتیش کیا جائے گا اور سرٹیفکیٹ تیار کرنے والوں خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Leave a reply