چوہدری پرویز الٰہی کا خواجہ سعد رفیق کا ٹیلی فون، رہائی پرمبارکباداورایک خاص بات بھی کردی

لاہور:چوہدری پرویز الٰہی کا خواجہ سعد رفیق کا ٹیلی فون ، رہائی پرمبارکباداورایک خاص بات بھی کردی ،اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو رہائی پرفون کرکے مبارک باد دی ہے

باغی ٹی وی کےمطابق چوہدری پرویز الٰہی نے خواجہ سعد رفیق کی خیریت بھی دریافت کی اورمبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ان کو خواجہ برادران کی رہائی کی بڑی خوشی ہوئی ہے ، چوہدری پرویز الہٰی نے خواجہ سعد رفیق سے ملک میں جمہوری سسٹم کےحوالے سے بھی گفتگو کی ہے

ذرائع کےمطابق اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے چودھری پرویز کا شکریہ ادا کیا،اورملاقات کی خواہش کا اظہاربھی کیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس موقع پرچوہدری پرویزالہی نے خواجہ سعد رفیق کی جمہوریت کے لیے خدمات کو سراہا بھی ،ذرائع کےمطابق خواجہ سعد رفیق کو پارٹی رہنما نہال ہاشمی اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی فون کیا

Comments are closed.