پرویز مشرف کوموت کی سزا سنانے والے جج کی ہوئی کرونا سے موت

0
28

پشاور:پرویز مشرف کو موت کی سزا سنانے والے جج کی ہوئی کرونا سے موت،اطلاعات کے مطابق پشاور سے ابھی ابھی تازہ خبرموصول ہوئی ہے کہ سابق صدرجنرل پرویز مشرف کوسزاسنانے والے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کرونا کی وجہ سے وفات پاگئے

باغی ٹی وی کے مطابق اطلاعات کے مطابق ‏چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ جہنوں نے سابق صدرجنرل پرویز مشرف کے خلاف بہت سخت اورمتنازعہ فیصلہ دیا آج وہ کچھ دن کرونا کا شکاررہنے کے بعد وفات پا گئے ہیں

یاد رہے کہ تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کا فیصلہ دیا جب کہ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا اور پرویز مشرف کو تمام الزامات سے بری کیا۔

فیصلے کے مطابق جنرل (ر) پرویزمشرف پر 5 چارج فریم کیے گئے تھے اور ہر جرم پر انہیں ایک بار سزائے موت دی جائے۔

خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں پرویز مشرف کو بیرون ملک بھگانے والے تمام سہولت کاروں کو بھی قانون کےکٹہرےمیں لا نے کا حکم دیا

اس فیصلے میں اپنی رائے دیتے ہوئے جسٹس وقار سیٹھ نے پیرا 66 میں لکھا ہے کہ پھانسی سے قبل پرویز مشرف فوت ہوجائیں تو لاش کو ڈی چوک پر لاکر تین دن تک لٹکایا جائے۔

Leave a reply