الیکشن 2024: پشاور اور اسلام آباد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوروں کو نشانات الاٹ

0
121

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور سے قومی اسمبلی کے اور صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں کے امیدواروں کو بھی نشانات الاٹ کردیے گئے۔ جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو تیر، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شیر اور عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ اسی طرح جماعت اسلامی کو ترازو، جے یو آئی ف کو کتاب، قومی وطن پارٹی کو چراغ، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو پگڑی، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بیٹسمین کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب، ایم کیو ایم کو اور تحریک لبیک پاکستان کو کرین کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کے بعد امیدواروں کو مختلف نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد کی جانب سے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیے گئے۔ اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 حلقوں سے مجموعی طور پر 119 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں۔ این اے 46 سے 29 امیدوار آزاد حیثیت اور 16 جماعتوں کے امیدوار الیکشن لڑیں گے ،جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 میں مجموعی طور پر 44 امیدوار میدان میں اتریں گے۔ اسی طرح اسلام آباد سے این اے 46 میں آزاد امیدوار مصطفین کاظمی کا انتخابی نشان پیرا شوٹ اور شعیب شاہین کا انتخابی نشان شوز ہو گا۔علاوہ ازیں این اے 47 میں آزاد امیدوار چوہدری الیاس مہربان کو بیٹری، مصطفیٰ نواز کھوکھر کو گھڑی، خواجہ سراء امیدوار کو سبز مرچ انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ این اے 47 سے مجموعی طور پر37 امیدوار میدان میں اتریں گے، یہاں سے 25 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ 12 مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔دوسری جانب این اے 48 میں مجموعی طور پر 38 امیدوار میدان میں اتریں گے، یہاں سے 11 جماعتوں کے امیدوار اور 27 آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز انار کے نشان پر میدان میں اتریں گے جبکہ علی بخاری پیراشوٹ کے نشان پرالیکشن لڑیں گے۔

Leave a reply