پشاور:کھلونا بندوق اور پٹاخوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ،اطلاعات کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ نےکھلونا نما بندوق اور پٹاخوں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ۔
ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہر میں کھلونا نما بندوق اور پٹاخوں کی خرید و فروخت، اسلحے کی نمائش اور ون ویلنگ پرپابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق بڑے دریاؤں میں نہانے اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان کا کہنا ہےکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر سختی سے نمٹا جائےگا۔
حکومت خیبر پختونخوا نے 2 سے 6 مئی 2022 تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 5 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
صوبے بھر میں عیدالفطر کی تعطیلات 2 مئی بروز پیر سے 6 مئی بروز جمعے تک ہوں گی، صوبائی انتظامیہ نے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
2 سے 6 مئی تک تعطیلات کے مطابق اگلا پورا ہفتہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر 2 سے 5 مئی تک یعنی 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔