سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات

0
45

لاہور:ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات، اہم قانونی معاملات پر مشاورت،اطلاعات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ثاقب نثار کو قانونی مشاورت کے لیے بلایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار عمران خان کی خواہش پر ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ثاقب نثار سے وزیراعلیٰ کےحلف پر ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی بات ہوئی۔یاد رہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے کل تک گورنر کو حلف لینے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے حمزہ شہباز کی حلف برادری سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی،ق لیگ نے لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کرنےکا اعلان کردیا ہے اور حمزہ شہباز کی حلف برادری کی درخواست پر فیصلےکیخلاف اپیل تیار کرلی ہے۔

معروف وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اپیل آج ہی دائر کی جائے گی، کیونکہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے، حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ آرٹیکل 248 صدر اور گورنر کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، لاہور ہائیکورٹ کےپاس گورنر اور صدر کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز حلف برداری کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ گورنر پنجاب کل تک حلف برداری لازمی کرائیں۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آئین فوری طور پر وفاقی یا صوبائی حکومت بنانے کی تجویز دیتا ہے، موجودہ صورتحال کے مطابق صدر یا گورنر فوری حلف لینے کے آئینی طور پر پابند ہیں، گورنر یا صدر وزیر اعلیٰ یا وزیراعظم سے حلف لینے میں تاخیرکرنے کے مجاز نہیں اور آئین میں ایسی تاخیر پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں دی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پنجاب گزشتہ پچیس روز سے بغیر حکومت کے چل رہا ہے لہذا عدالت گورنر پنجاب کو نئے وزیر سے حلف لینے کا پراسس مکمل کرنے کی تجویز دیتی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اس وقت عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمےداری نبھارہے ہیں، گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف لیں۔

کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،

 کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

Leave a reply