وزیر اعظم کی یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ٹیلی فون پر گفتگو

0
76

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آج یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔اس گفتگو میں یورپ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے تجاویز بھی سامنے آئیں

یورپی کمیشن کی صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کمیشن کی پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش پر زور دیا۔

وزیراعظم نے مبارکباد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ اقدار اور امن، خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے جی ایس پی پلس انتظامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ایک باہمی فائدہ مند سکیم ہونے کے ناطے اس نے پاکستان اور یورپی یونین کی تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ارسلا وان ڈیر لیین کی EU کمیشن کی خدمات کو سراہا اور باہمی روابط کو مزید گہرا کرنے کے عزم پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن کے صدر کو دورہ کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو وسعت دینے، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو تیز کرنے اور مختلف شعبوں میں دونوں فریقوں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے رابطے میں رہنے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

Leave a reply