باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کی پولیس لائن مسجد میں ہونیوالے دھماکے کے دو سہولت کاروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکہ کرنیوالے کے دو سہولت کار سیکورٹی اداروں نے گرفتار کئے ہیں، ملک سعد پولیس لائن خود کش حملے میں ملوث ہے افغان سہولت کار واقعے کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا افغان سہولت کار سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں اور تفتیش کا عمل جاری ہے گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم کا تعلق افغانستان اور دوسرے کا تعلق ضلع خیبرسے ہے جسے ہشت نگری سے گرفتار کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغانی سہولت کار کا تعلق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ہے
واضح رہے کہ رواں برس 30 جنوری کو پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھما کے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا خود کش بمبار نے مسجد کے پُرانے حصے میں دھماکا کیا مسجد کے پُرانے حصےّ میں کوئی پِلر موجود نہ تھا مسجد کی دیوار یں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں دھماکے کی وجہ سے مسجد کی دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ شہادتیں ہوئیں،
نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،
ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،
وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،