پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے ایسا حکم دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا،سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کو تحقیقات روکنے کا حکم دے دیا

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے کی لاگت سے زیادہ رقم خرچ کرنے کا الزام ہے، بی آر ٹی کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ قرار دیا گیا تھا،بی آر ٹی پراجیکٹ کے متعلق تمام مجاز اتھارٹیز سے منظوری لے لی گئی ہے،

پشاور ہائی کورٹ کا پشاور بی آر ٹی منصوبے کا معاملہ نیب کے سپرد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے بجائے قیاس آرائی پر مبنی تھا۔عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب تحقیقات روکنے کا حکم دے دیا

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا تھا جس میں ایف آئی اے کو 45 روز میں انکوائری کا حکم دیا تھا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا  کہ پی ٹی آئی حکومت نے وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر بی آر ٹی منصوبہ شروع کیا۔ ٹرانس پشاور کے سی ای او کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟

پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

 

پشاو ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلیک لسٹ کمپنی کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا۔ منصوبے کیلئے اتنا بڑا قرضہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی سی ون میں غیر متعلقہ سٹاف کیلئے پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں۔ اے سی ایس اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ادائیگی کی گئی۔ پشاور کے رہائشیوں کے لیے منصوبہ تکلیف کا باعث بنا

بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم اسکا افتتاح لیٹ ہوا،

Shares: