پشاور میں تعلیمی ادارے فحاشی کے مرکز ، رقص و سرور کی محافل

0
55

پشاور(باغی ٹی وی) پشاور کے تعلیمی ادارے فحاشی کا مرکز بننے لگ گئے معلم علم دینے کی بجائے تماش بینی سکھانے لگ گئے مقامی پولیس بھی ساتھ مل گئی ویڈیو منظر عام پر آئی تو انتظامیہ کو ہوش آیا صوبائی وزیر تعلیم کے نوٹس لینے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور چوکیدار کو صرف معطل کردیا۔ جبکہ کسی قسم کی
کوئی قانونی کاروائی نہیں کی

پشاور کے نواحی علاقے متھرا سرکل کے گورنمنٹ پرائمری اسکول قلعہ چندن میں گزشتہ رات رقص و سرود کی محفل سجائی گئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکی کا نوٹس ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی۔

صوبائی وزیر تعلیم کے نوٹس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے اسکول کے چوکیدار اور ہیڈ ماسٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کرکے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سفید سنگ کے پرنسپل کو 3 روز کے اندر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

جبکہ عوامی مطالبہ سامنے آیا ہے کہ سکول ہیڈ ماسٹر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کا واقعہ رونما نا ہو

Leave a reply