پشاور: پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے آغا میر جانی شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جب کہ اس آپریشن میں ملزم کو گرفتار بھی کرلیا، جو افغان باشندہ نکلا۔
افغانستان سے کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
حکام نے بتایا کہ ملزم گاڑی کے ذریعے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اور پولیس کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع دے دی گئی تھی، کارروائی میں گاڑی سے 2 عدد کلاشنکوف، 42 عدد پستول، 3 عدد ایم فور رائفل اور 6 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں، جب کہ ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
3 کمسن بچیوں کو سوارہ میں دینے والے ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ قبل ازیں ایف بی آر کی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے افغانستان کے راستے پاکستان کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی کسٹمز حکام نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئےمنشیات اور اسمگلنگ میں ملوث ہونے والا ٹرک قبضہ میں لے لیا اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا-
مجھ سے دوستی کرو گی؟ اے ایس ایف اہلکار ایئر پورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے لگے
ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ کسٹمز اپریزمنٹ پشاور کی ٹیم نے چرس، افیون اور کوکین پر مشتمل منشیات کی کھیپ پکڑی، منشیات افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان لائی جارہی تھیں۔ سمگلروں سے پکڑی جانے والی منشیات 8 کروڑ روپے مالیت کی ہیں کسٹمز حکام نے منشیات ٹرک سے 160 کلو گرام غیر ملکی چرس، 15.50کلو گرام افیون اور 6.5 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی، مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔








