اسلام آباد: غریب عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، پٹرول 10 اور ڈیزل 17 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پڑویم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بھی بڑھنے کے بعد قیمتوں میں ردوبدل ہونے کا امکان ہے، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 17روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ہی دن پانچ فیصدسے زائد اضافہ ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت پانچ اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو ایک ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
برطانوی خام تیل کی قیمت میں تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل ایک سو دس اعشاریہ تینتالیس ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔







