حکومت نے پیٹرول بم گرانے کا پروگرام بنا لیا

باغی ٹی وی : حکومت نے مہنگائی سے پسی عوام پپر پیٹرول بم گرانے کا پروگرام بنا لیا .مہنگائی کے ایک اور طوفان کا خدشہ، پٹرول 7 روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز جبکہ ڈیزل کے نرخ 8 روپے بڑھنے کا امکان ہے، قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی۔ اوگرا ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز ہے۔ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ 30 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر کی گئی، پٹرول کی موجودہ قیمت میں 26 روپے 70 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے، ڈیزل کی موجودہ قیمت میں 25 روہے 73 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے۔ پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح میں اضافہ نہ ہونے پر پٹرول، ڈیزل 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 روز کے لئے کیا جائے گا.

کیا حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بڑھائیں؟ عدالت نے جواب طلب کر لیا

Shares: