حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، جبکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
https://x.com/MalikRamzanIsra/status/1702763877824602200
جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے آئندہ پندرہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی تھی، جبکہ اوگرا نے سمری میں 15 ستمبر سے 30 ستمبر کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کرنے کی تجویز دی ہے۔اسی طرح اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

جبکہ ذرائع نے بتایا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد (آج) جمعہ کی رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ رواں ماہ کے ابتدائی 10 روز میں روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 4 روپے 50 پیسے تک کمی ہوئی لیکن اس دوران ستمبر کے پہلے ہفتے میں عالمی سطح پر برینٹ کی قیمتیں 88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔اس کے علاوہ حکومت پیٹرولیم ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے سیل مارجن میں اضافے کے تقریبا 88 پیسے فی لیٹر کے بوجھ کو بھی عوام پر منتقل کرے گی جب کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے گزشتہ ہفتے اس کی منظوری دے دی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
جبکہ واضح رہے کہ 31 اگست کو نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔31 اگست کو نگران حکومت کو آئے ابھی ایک ماہ کا بھی عرصہ نہیں ہوا تھا لیکن اس کے باوجود لگاتار دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور اس عرصے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا تھا۔اس سے قبل 16 اگست کو بھی نگران حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب 17 روپے 50 پیسے اور 20 روپے کا اضافہ کردیا تھا۔پیٹرولیم مصنوعات میں پے درپے اضافے سے ہوشربا مہنگائی میں مزید اضافے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جہاں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Shares: