پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ مسلم لیگ(ن) نے پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کردیا
مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے یٹرول کی قیمت 85ڈالر فی بیرل سے 75ڈالر پر آگئی ہے پاکستان میں مسلسل ایک ماہ میں دو بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ یا جا رہا ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیلی کی قیمتیں مسلسل نیچے آرہی ہیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 50روپے لیٹر کمی کی جائے
دوسری جانب ڈسکہ الیکشن میں دھندلی میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے حکومتی عہدیداروں کے کہنے پر دھندلی کی الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں جو لوگ ملوث پائے گئے ان کےخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جو حکومتی شخصیات ڈسکہ الیکشن میں دھندلی میں ملوث پائی گئی انکو تاحیات نااہل قراردیا جائے
قبل ازیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی عملے کی جانب سے لواحقین سے رشوت لینے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی میں کلرک مافیا غریب مریضوں سے علاج کے نام پر پیسے بٹور رہا ہے معاملہ انتظامیہ کے نوٹس میں ہونے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے پی آئی سی میں روزانہ سینکڑوں مریض اور انکے لواحقین علاج کی غرض سے ہسپتال آتے ہیں شہر کے سب سے اہم ترین ہسپتال میں ایسے واقعات باعث تشویش ہیں محکمہ صحت اور پی آئی سی کی انتظامیہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لےمریضوں اور لواحقین سے پیسے بٹورنے والے عملے کےخلاف کاروائی کی جائے
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل
خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا
خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ
سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ
موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار
کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار
بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ملزم گرفتار








