پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پرحکومت کی عوام دشمن پالیسیوں مہنگائی،پیٹرولیم،گیس،بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف پیپلزپارٹی نے 29 اکتوبرجمعہ کوکراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔یہ اعلان پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو، سیکریٹری جنرل وقارمہدی نے پارٹی قیادت کی ہدایت پرکیا ہے۔
نثارکھوڑوکا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف 29 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد سندھ کے تمام اضلاع میں احتجاج کرے گی۔کراچی سمیت سندھ کے ہر ضلعے کے احتجاج میں پارٹی کے ھزاروں کارکنان ، پارٹی عہدیداروں سمیت ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز شرکت کرینگے،تبدیلی کا جنازہ نکلنے والا ہے اور اس یزیدی وفاقی حکومت سے جلد نجات حاصل کرینگے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی نے کہاہے کہ عمران نیازی کی سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں مہنگائی،پیٹرولیم،گیس،بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے غریب اورمتوسط طبقہ کے لوگ خود کشیاں کرنے پرمجبورہیں،چیئرمین بلاول بھٹوکی ہدایت پرپیپلزپارٹی عوام کوان حالات میں تنہا نہیں چھوڑسکتی،29 اکتوبرکوکراچی کے تمام اضلاع میں حکومت کی عوامی دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کریں گے۔
اجلاس میں مرزا مقبول،نجی عالم،سردارخان،ذوالفقارقائمخانی،آصف خان،شکیل چوہدری،نوید بھٹی،خیل ہوت اسلم سموں لیاقت آسکانی،شاہینہ شیرعلی،جاوید شیخ،کرم اللہ وقاصی،شیخ عقیل،لالہ رحیم،ساجد جوکھیو،جاوید شیخ،چوہدری اصغر،دل محمد،مدنی رضا ،مشتاق مٹو دیگرنے شرکت کی۔ وقارمہدی نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ ہم ملک کے عوام کوموجودہ مشکل حالات میں تنہانہیں چھوڑسکتے، پیپلزپارٹی اوراس کی قیادت مہنگائی ،بیروزگاری اورمعاشی بدحالی کی شکارعوام کے ساتھ ہے ملک اورعوام کے حقوق کے لیے پیپلزپارٹی کی قیادت کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Shares: