پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حکومت کا بڑا فیصلہ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حکومت کا بڑا فیصلہ
وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔ پچھلی حکومت کی بدترین نالائقی، نااہلی اور فاش غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سخت شرائط قرض حاصل کرنے کے عوض عمران خان کی سابقہ حکومت نے طے کی تھیں۔ مہنگائی سے ستائی اور نڈھال عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کی حتی الامکان کوشش کی جارہی ہے۔
ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کردی۔ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتا۔ مہنگائی کی ستائی عوام پہ مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔شکریہ شہباز شریف
بریکنگ:
وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کردی۔ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتا۔ مہنگائی کی ستائی عوام پہ مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔شکریہ شہباز شریف— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 28, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اور آئی ایم ایف نے بھی پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان
پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل
جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ
ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا
وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ
جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت