ارشد شریف یا کسی بھی صحافی کو ایف آئی اے ہراساں نہ کرے،عدالت

0
149
islamabad hoghcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ارشد شریف یا کسی بھی صحافی کو ایف آئی اے ہراساں نہ کرے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف اے اور آئی جی کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ،عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کے مجاز افسران کل ساڑھے 10 بجے پیش ہوں،وضاحت کریں کیوں صحافی ارشد شریف کو ہراساں کیا جا رہا ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل فیصل چودھری سے استفسارکیا کہ کیا ایشو ہے؟ وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا گزشتہ رات کو مجھے فون آیا ،وزیر اعظم کے سعودی عرب وزٹ سے متعلق سٹوری ارشد شریف نے بریک کی تھی،گزشتہ رات سول وردی میں ارشد شریف کے گھر لوگ گئے گزشتہ رات سے ڈائریکٹ ارشد شریف سے میرا رابطہ نہیں ہو رہا صابر شاکر کے خلاف بھی غیر قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے،مریم نواز اور سعد رفیق کی ٹویٹس ان کارروائیوں کے حوالے سے آچکی ہیں، ارشد شریف کی جانب سے گزشتہ رات مجھے ہدایت ملی کہ پٹیشن فائل کریں،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے غیر قانونی طور پر ارشد شریف کو حراست میں لینا چاہتی ہے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو ہراس کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ ارشد نے اس ملک کے لئے ففتھ جنریشن وار لڑی۔ارشد کا قصورصرف یہ ہے کہ اس کہ جسم میں ایک بہادر اور محب وطن فوجی کا خون دوڑتا ہے جو اسے نڈر اور وطن پرست رہنے پر مجبور کرتا ہے۔میں ارشد کو جانتا ہوں۔جتنا دباؤ گے اتنا پورے قد سے کھڑا ہو گا

دوسری جانبوزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اینکر پرسن کی گرفتاری سے متعلق قیاس آرائی شرانگیز پراپگنڈہ مہم کاحصہ ہے شک کی بنیاد پر پٹیشن دائر کرنے والوں کو ثبوت دینے چاہئیں تھے یہ عمران صاحب کی فسطائی حکومت نہیں جس میں صحافیوں کو ٹارگٹ کیاجائے ہمارا ٹاگٹ مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ اور معیشت کی بحالی وترقی ہے جمہوری حکومت عوام کی خدمت کے لئے آئی ہے، انتقام لینے کے لئے نہیں پی ٹی آئی کا آئین شکن ، میڈیا اور عوام دشمن ٹولہ فیک نیوز نیٹ ورک بن چکا ہے چار سال چینل، کالم، پروگرام بند کرنے، صحافیوں کی پسلیاں توڑنے والے آئینہ دیکھیں
بے روزگار ٹولے کے پاس عوام کی خدمت بتانے کے لئے کچھ نہیں آئین شکن سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے ردعمل کی سیاست پر جی رہے ہیں جھوٹے جھوٹ نہ بولیں تو پھر سیاسی طور پر زندہ کیسے رہیں ؟

کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

ویڈیو برآمد کروانی ہے، پولیس نے محسن بیگ کا مزید ریمانڈ مانگ لیا

33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

Leave a reply