مزید دیکھیں

مقبول

ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل ،یوسف رضا گیلانی بری

کراچی: کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق...

جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروزمنگل کراچی...

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے،ملک محمد احمد خان

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر، ملک محمد احمد خان نے...

چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت نے مسلسل دوسری بار عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں کی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلے پندرہ دن میں عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم نہیں ہوئیں اور نہ ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی بہتری آئی ہے، اس کے باوجود ہم نے عوام کے لیے فیصلہ کیا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی کے لیے کوئی گنجائش نکالی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یکم جون سے اگلے پندرہ دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی جا رہی ہے، 258 روپے فی لٹر 253 روپے فی لٹر ہو گا۔ پٹرول کی قیمت 8 روپے میں کمی کر رہے ہیں، نئی قیمت 270 روپے سے کم ہو کر 262 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل خبریں سامنے آئیں تھیں کہ یکم جون سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے جبکہ آئل انڈسٹری ذرائع کے تخمینےکے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپےکمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپےکمی کا امکان ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈالرکی بڑھتی قدر کے سبب قیمتوں کو موجودہ سطح پر رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے واضح کیا تھا کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔ پاکستان انرجی کانفرنس سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا تھا کہ روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا اور روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ملک میں قیمت کم ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سےبچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا تھا کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کررہے ہیں، ملک میں جلد ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے، حکومت گیس کے بند کنووں کو دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے،کوشش ہے بند ہونے والے کنووں کی بحالی کے لیے کچھ رعایت دیں۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra