پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست دائر

0
35

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،درخواست میں اوگرا ، وزارت پٹرولیم اوروفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ زیرسماعت ہے،قیمتوں میں اضافہ کیلئے کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی، قیمتوں میں اضافہ غیرقانونی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ،

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر بوجھ بڑھے گا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو کالعدم قراردیاجائے.

واضح رہے کہ حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ کر دیا ہے،حکومت نے عوام کو نئے سال کے آغاز پر مہنگائی کا ٹیکہ لگا دیا، اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2روپے61پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،

حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2روپے25پیسے فی لیٹرمٹی کے تیل کی قیمت میں3روپے10 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2روپے 8پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت116روپے60 فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت127 روپے26پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت84 روپے51پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت99 روپے45پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے یکم جنوری سے ہوگا۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔اوگرا نے پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Leave a reply