پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے صحافیوں کے حقوق کے لیے یکم مئی سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے ایکشن پلان کی منظوری دے دی صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کےمطابق 3 مئی عالمی یوم صحافت پرملک گیر تحریک چلائی جائےگی، 13 مئی اور 20 مئی کوملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اورحنا ربانی کھر کی امریکا سے تعلقات پر گفتگو لیک
صدر پی ایف یو جے کے مطابق 20مئی کے بعد لانگ مارچ کے مرحلے کا اعلان کیا جائےگا،اخباری ملازمین کی طرح الیکٹرانک میڈیا ورکرز کے لیے بھی قانون بنےگا، حکومت نے بھی اپنا مجوزہ مسودہ قانون عدالت میں دیا ہے اس کے علاوہ میڈیا کو انڈسٹری تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق سفارشات کی تیاری کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔