پی ایف یو جے (سکینڈنیوئین) کی جانب سے سویڈن انتخابات کی کوریج اور شہریوں کو معلومات کی فراہمی کیلئے ہلپ لائن قائم

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (سکینڈنیوئین)چیپٹرکے زیراہتمام سویڈن کے انتخابات کی کوریج کے حوالے سے تنظیم کے مقامی عہدیداروں کی جانب سے مقامی صحافیوں اورشہریوں کو معلومات کی فراہمی کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کردی گئی
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (سکینڈنیوئین)چیپٹرکے زیراہتمام سویڈن کے انتخابات کی کوریج کے حوالے سے تنظیم کے مقامی عہدیداروں کی جانب سے مقامی صحافیوں اورشہریوں کو معلومات کی فراہمی کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کی گئی. پی ایف یو جے سیکنڈنیویا کے صدر جنیدنوازچوہدری‘سیکرٹری زبیرحسین اور دیگر نے صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں پی ایف یوجے کی قیادت نے جس طرح سے پاکستان اور اب پاکستان سے باہر بھی آزادی صحافت و آزادی اظہار رائے کے لیے جو جدوجہد کی ہے وہ قابل تحسین ہے .
انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے سکینڈنیویا قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ صحافیوں کی مدد کے لیے جلد فنڈریزنگ شروع کررہی ہے . پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کی ہدایت پر سکینڈنیوئین چیپٹرکے صدر کی جانب سے سکینڈنیویاکے مختلف ممالک کے صحافیوں کے اعزازمیں پذیرائی کی تقریب اسٹاک ہوم سویڈن میں منعقدکی گئی جس میں پاکستانی نژاد صحافیوں کے علاوہ کمیونٹی کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی اس موقع پر سویڈن کی معروف عرب کاروباری شخصیت نے پاکستانی پرچم کا کیک بطور اعزاز پیش کیا.
سویڈن کے انتخابات میں پاکستانی میڈیا پر انتخابات کے حوالے سے معلوماتی خبروں کے بروقت نشر ہونے کا نہ صرف پاکستانی کمیونٹی نے خیرمقدم کیا بلکہ دیگر مسلم کمیونٹی کی جانب سے بھی پاکستانی صحافیوں اور میڈیاہاوسز کی کاوشوں کو سراہا گیا عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت نے پاکستانی پرچم کا کیک پاکستان فیڈریل یونین آف جرنلسٹس سکینڈنیویا کے سیکرٹری سنیئر صحافی زبیر حسین کو پیش کیا عرب کمیونٹی کا کہنا ہے تمام مسلم ممالک کے صحافیوں نے سویڈن میں مقیم مسلمانوں میں سیاسی شعور بیدار کیا جس میں بالخصوص پاکستانی صحافیوں کا کردار نمایاں ہے.
پی ایف یو جے سکینڈنیویا کے مرکزی دفتر میں صحافیوں سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے اس حوالے سے خصوصی ملاقات کی جہاں انہوں نے میڈیا نمائندگان سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر پہلی بار پاکستانی میڈیا نے سویڈن میں مقیم پاکستانیوں تک تمام سیاسی جماعتوں کے منشور کے حوالے سے آگاہی پہنچائی اور الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لینے والے پاکستانیوں کے بارے میں کمیونٹی کو معلومات مہیا کی،صحافیوں کے علاوہ سویڈن کے دیگر شہروں سے بھی کمیونٹی ممبران نے اپنے پیغام میں پی ایف یو جے کے صحافیوں کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا.