پھوپھو کو گلہ دبا کر قتل کرکے لاش قریبی پانی کے کھڈے میں پھینکنے والے ملزمان گرفتار
پھوپھو کو گلہ دبا کر قتل کرکے لاش قریبی پانی کے کھڈے میں پھینکنے والے ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوال کے تھانہ احمد نگر کے رہائشی لیاقت اور اُسکی بہن کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا
سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے وقوعہ کافوری نوٹس لیا۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کی زیرنگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ تھانہ احمد نگر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔بھتیجوں نے اپنے سگے چچالیاقت کو زمین کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا۔ جبکہ اپنی پھوپھو کو گلہ دبا کر قتل کرکے لاش قریبی پانی کے کھڈے میں پھینک کر فرار ہوگے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سبحان،حسنین(بھتیجے) اور امین شامل ہیں، دوران تحقیقات ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا، ملزمان سے پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا، سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ درندہ صفت قاتل کوقانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے۔
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے