اسلام آباد:پی آئی اے کا اعزاز:پاکستان کا اعزاز:عالمی ادارے نے حفاظتی اقدامات کوتسلیم کرلیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کےلیے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہےکہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن IATA آپریشنل سیفٹی آڈٹ میں‌ پی آئی اے کےحفاظتی اقدامات اورانتظامات کوعالمی معیارکا قراردے کرسرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے

 

پی آئی اے کے لیے اس اعزاز سے متعلق آج پیش کی جانی والی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے پاکستان کی پہلی اور واحد ائر لائن ہے جس نے آئی او ایس اے (آئی اے ٹی اے آپریشنل سیفٹی آڈٹ) رجسٹریشن کروائی ہے ، جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حفاظتی معیار ہے۔ IOSA کی حفاظت کی ضروریات کو بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) سے حاصل کیا گیا ہے۔

اس اعزاز کے حوالے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوریٹائرڈ ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ آئی او ایس اے ایک جامع آپریشنل سیفٹی آڈٹ ہے جو آئی اے ٹی اے کے منظور شدہ آڈٹ آرگنائزیشن کے ذریعے ہر 24 ماہ میں کیا جاتا ہے۔

پی آئی اے سی ایل کامیابی سے بطور "آئی او ایس اے آپریٹر” کے طور پر اپنی رجسٹریشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ پی آئی اے ہیڈ آفس میں سرٹیفکیٹ ایوارڈ دینے کی تقریب میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ حفاظت پی آئی اے کی ہمیشہ ترجیح ہے۔

Shares: