پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 میں فنی خرابی ہوئی ہے
پرواز اتواراورپیر کی درمیانی شب لاہور سے ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی تھی،پرواز کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے سبب جہاز کو روس کی فضائی حدود سے واپس بلوایا گیا،طیارے کی محفوظ لینڈنگ کے لئے شیخوپورہ کی فضائی حدود میں ایندھن خارج کیا گیا اسکے بعد پرواز نے لاہورکے علامہ اقبال ائیرپورٹ پرلینڈ کیا،جہاز کی مرمت میں تاخیر کے سبب مسافروں کو متبادل پرواز سے روانہ کیا جائےگا،
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 797 کے طیارے میں دوران پرواز تکنیکی خرابی پیش آئی،طیارے کا رخ واپس لاہور موڑ دیا گیا۔ طیارے کے ہائیڈرالک نظام میں وارننگ کی نشاندہی پر کپتان نے طیارے کا رخ واپس پاکستان موڑنے کا فیصلہ کیا پاکستان میں پی آئی اے کا مکمل انجینئرنگ بیس موجود ہے جہاں پر کوالیفائیڈ انجینئرز طیارے کا معائنہ کرکے خرابی کو دور کریں گے بوئنگ 777 طیارے نے لاہور ائر پورٹ پر معمول کی لینڈنگ کی پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات