پی آئی اے نے 12 جون سے اپنی مشہور "ائر سفاری” سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے-
باغی ٹی وی : ائیر سفاری دنیا کے بلند ترین برفیلے پہاڑوں کو دیکھنے کا تجربہ فراہم کرے گی یہ پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوگی اور کے ٹو ، نانگا پربت ، گیربرم چوٹیوں ، دیوسائئ کے میدانی علاقوں پر اڑان بھرے گی-
پی آئی اے کے مطابق مشہور سیف الملوک ، ایک گھنٹہ کی پرواز میں کپتان مسافر کو براہ راست تبصرہ اور ان جگہوں کے بارے میں گہرائی سے آگاہ کریں گے ، اس کے بعد فلائٹ اسکردو ہوائی اڈے پر لینڈنگ ہوگی ، پرواز میں سوار ہر مسافر کو ونڈو سیٹ مختص کی جائے گی۔
12 جون سے ، آپ اسکردو میں لینڈنگ سے قبل اسلام آباد سے ایک پرواز بک کر سکتے ہیں اور کے ٹو ، نانگا پربت ، دیوسائی اور دیگر پہاڑوں پر اڑان بھر سکتے ہیں۔
پاکستان کے خوبصورتی کا نظارہ کرانے کے بعد آپ کو شنگریلا ہوٹل میں ایک اعزازی چائے کے لئے لے جایا جائے گا۔ لینڈنگ کے بعد ، فلائٹ 2 گھنٹے بعد واپس لوٹے گی۔ آپ کو اپنی سہولت کے مطابق ایک ہی پرواز پر واپس آنے یا کسی دوسری پرواز میں تبدیل کرنے کا اختیار ہے۔
پی آئی اے کے مطابق یہ ایک اور عظیم اقدام ہے جو اس وقت قرضوں یا امداد کی ضرورت کے بغیر ، پاکستان کو ترقی کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔