پی آئی اے کا اہم اقدام، اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی ضروری مرمت کیلئے انجینئرنگ کی سہولیات فراہم

0
112

پی آئی اے نے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے اسلام آباد ائر پورٹ پر طیاروں کی ضروری مرمت کے لئے انجینئرنگ کی سہولت قائم کر دی ہے، اس سے نہ صرف وقت بلکہ طیاروں کو ضروری مرمت کے لئے کراچی لے جانے پر ہونے والے اخراجات کی بھی بچت ہو گی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان ایئرمارشل ارشد ملک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پہلے طیارے ائر بس A320 طیارے کا چیک ‘A” 750 گھنٹوں کی پرواز کے بعد کامیابی سے مکمل کیا گیا، اس سے قبل یہ سہولت صرف کراچی میں دستیاب تھی، اسلام آباد میں انجینئرنگ کی سہولت کا قیام پی آئی اے کے بزنس پلان کا حصہ ہے، اس سہولت سے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی، پی آئی اے دوسری بین الاقوامی ائر لائنوں کو یہ سہولت فراہم کر کے آمدنی میں اضافہ کر سکے گی، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے انجینئرنگ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ طیاروں کے کیبن اور نشستوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،

رپورٹ کے مطابق شعبہ انجینئرنگ کی کار کردگی ذمہ داری اور کام سے لگن ائر لائن کی بہتری کے لئے ایک مثال ہے، مثبت اورحوصلہ افزا نتائج کے بعد اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ ہم بہت جلد پی آئی اے کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، بہت جلد یہ سہولت لاہور میں بھی شرع کر دی جائے گی، پی آئی اے کی طرف سے اس اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

Leave a reply