وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن سے برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین انیل مسرت کی ملاقات

0
68

وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن سے برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین انیل مسرت کی ملاقات

لاہور ۔ 23 جولائی(اے پی پی )وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر سے برطانوی نژاد پاکستانی اور معروف بزنس مین انیل مسرت نے وفد کے ہمراہ ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ وی سی او پی چوہدری وسیم اختر اور کمشنر او پی سی سید جاوید اقبال بخاری نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور ان سے اوور سیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ وائس چیئرپرسن چوہدری وسیم اختر نے معزز مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کا ملک کی ترقی میں بے حد اہمیت کا حامل ہے اور وہ ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن نے تارکین وطن کے مسائل کے حل کےلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے اور ان کےلئے او پی سی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل او پی سی احسن وحید نے وفد کو او پی سی کی کارکردگی، حل شدہ شکایات اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ انیل مسرت نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے کیو نکہ وہ اوور سیز پاکستانیز کے مسائل کو بہتر طور پر حل کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف ممالک میں ایڈوائزری کونسل کے قیام کے حوالے سے تعاون کریں گے اور مانچسٹر، لندن اور برطانوی ہائی کمیشن میں بھی ایڈوائزری کونسل کی تشکیل میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اوور سیز پاکستانیز کمیشن کے ساتھ تعاون کے علاوہ مختلف ممالک میں ان کی بہتری کےلئے بھی کام کریں گئے ۔ وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر ، کمشنر او پی سی سید جاوید اقبال بخاری ، ڈائریکٹر جنرل نے معزز مہمان کا اوور سیز پاکستانیز کمیشن کےلئے ان کی بہتری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply