کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آگیا

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کپتان نے طیارے کو باحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتارلیا بوئنگ777طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ برفباری شروع ہوگئی کپتان نے طیارے کو کنٹرول کیا اور باحفاظت طیارے کی لینڈنگ کی

،ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کردیاپروازپی کے797لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کی تعریف کی سی ای او ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ سے بھی اظہار تشکر کیا

دوسری جانب پی آئی اے کے امریکا، برطانیہ ، یورپی ملکوں میں فضائی آپریشن کے معاملے پر بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کو آپریشن بحال کرانے کے لیے ٹاسک دے دیا گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل کو پی آئی اے کے یورپی ملکوں کی فضائی آپریشن کے لیے یورپی یونین سے رابطہ تیز کر نے کی ہدایت کردی گئی ہے جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر پی آئی اے کی پروازوں کو بحال کرنے سے متعلق یورپی یونین کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

پی آئی اے میں فی جہاز 280 ملازمین، سی ای او پی آئی اے کی معذرت

Shares: