پی آئی اے کی اسلام آباد سے پہلی حج پرواز پی کے 743 مدینہ کیلئے روانہ

0
38
ُُپی آئی اے

پی آئی اے کی اسلام آباد سے پہلی حج پرواز پی کے 743 مدینہ کیلئے روانہ

پی آئی اے کی اسلام آباد سے پہلی حج پرواز پی کے 743 مدینہ کیلئے روانہ کردی گئی ہے جبکہ حج پرواز کو وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود ، وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی، سی ای او پی آئی اے، ایوایشن اور وزارت مذہبی امور سے منسلک اعلی حکام نے رخصت کیا ہے.

ترجمان کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی ائر پورٹ پر منعقدہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ حج پرواز کے سلسلے میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس سے حکام نے خطاب کیا طلحہ محمود نے کہا کہ حجاج کی سفری سہولت اور ان کے حجاز مقدس قیام کو آرام دہ بنانے کیلئے حکومت پاکسان نے خصوصی اقدامات کئے گئے۔ اور حجاج ایک مقدس مذہبی فریضے کیلئے روانہ ہو رہے ہیں، ان سے وطن عزیز کیلئے خصوصی دعاوں کی درخواست ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالی سے دعا کریں کہ وہ پاکستان کو امن و سلامتی، خوش حالی سے نوازے اور اندرونی و بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے۔ جبکہ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی آج کے روز تین حج پروازیں، کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد سے روانہ ہوئیں. ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 2 جون تک جاری رہے گا، قبل از حج آپریشن 340 پروازوں پر مشتمل ہوگا جس کے ذریعے سے سرکاری و پرائیوٹ سکیم والے 65000 حجاج کرام لے جائے جائیں گے.

Leave a reply