پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو کر دیا گیا

0
31
ُُپی آئی اے

پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو کر دیا گیا

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو کر دیا گیا جبکہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے دستخط سے احکامات جاری کر دیے گئے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر قومی ائیرلائن کے آپریشن میں خلل ڈالاگیا، ملازمین پرفرائض کی انجام دہی کے لیے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے.

جبکہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت ایکٹ کے تحت جرم کے طور پر لیا جائے گا، کوئی بھی ملازم حکم عدولی کے باعث اپنے خلاف تادیبی کارروائی کا ذمہ دار ہوگا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام شعبوں کے سربراہان ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائیں، ادارہ اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے، لازمی خدمات ایکٹ کا اطلاق صورتحال سے نمٹنے کا کام کر رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

دوسری جانب سوشل میڈیا پر پی آئی اے پر تنقید کی بھی کی جاتی ہے کہ پی آئی اے کی سروسز بہتر نہیں ہیں جبکہ ٹکٹ مہنگے ہوتے ہیں اور ادھر ملازمین کو تنخواہ دیر سے دینے کا معاملہ بھی پیش آتا رہتا جس پر کافی تنقید کی جاتی ہے.

Leave a reply