پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی

پی آئی اے نے ملائیشیا ایئر لائنز کے ساتھ اشتراک کر کے کوالالمپور کے راستے کے 11 اہم مقامات شامل کئے ہیں جہاں پی آئی اے کی پروازیں اتر سکیں گی، ان 11 مقامات پر پی آئی اے کی پروازوں کی لینڈنگ سے مسافروں میں اضافہ ہو گا اور قومی ایئر لائن کا ریونیو بھی بڑھے گا، پی آئی اے نے ملائیشیا ایئر لائنز کے ساتھ کوڈ شیئر پارٹنر شپ کر کے 11 مقامات شامل کئے، ان میں سڈنی، پرتھ، میلبور، آکلینڈ، سنگار پور، بینکاک، فوکٹ، جکارتہ ،منیلا و دیگر شامل ہیں،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان ایوی ایشن نیوز کی آئی ڈی سے اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے،ایک صارف نے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پی آئی اے دنیا کی بڑی ایئر لائنز کے لیے فیڈر ایئر لائن بن گئی ہے۔ پی آئی اے اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کرے اور دوسری طرف فیڈر ایئر لائن بنانے کے جرم میں ملوث افراد کے خلاف احتساب کیا جائے۔

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

Shares: