کراچی :پی آئی اے نےسعودی عرب سے کھجوریں لانے کی پیشکش کردی ،اطلاعات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے مدینہ سے پاکستان کیلئے کھجوریں درآمد کرنے پر آسانی پیدا کردی، اب ایکسپورٹرز کے ساتھ ساتھ مسافر بھی کھجوریں درآمد کر سکیں گے۔
پی آئی اے نے رمضان المبارک کے دوران مسافروں اور ایکسپورٹرز کے لئے بڑا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے پی آئی اے نے مدینہ سے پاکستان کے لئے کھجور درآمد کرنے کے لئے خصوصی پیکج متعارف کرادیئے۔
رمضان المبارک میں کھجوروں کی ترسیل اور تحائف کے طور پر بہت پسند کی جاتی ہیں، سنت نبوی کی پیروی میں سرزمین حجاز کی کھجوروں کیلئے خصوصی پیکج دیا گیا ہے
اس سلسلے میں سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے خصوصی ہدایت دی ہے کہ مسافروں کو بھی سعودی عرب سے کھجوریں لانے پر بھی رعایت دی جائے گی