پی آئی اے کی فروخت؟ خواجہ سعد رفیق نے اعلان کر دیا

0
98
پی آئی اے کی فروخت؟ خواجہ سعد رفیق نے اعلان کر دیا

پی آئی اے کی فروخت؟ خواجہ سعد رفیق نے اعلان کر دیا

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ایئر پورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کسی کو آفر کی گئی نہ فروخت کی جا رہی ہے جھوٹی خبریں پھیلانے والے باز آ جائیں،

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیو یارک ہوٹل کسی کو نہیں فروخت کیا جا رہا، کراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹ کو بہترین ماڈل کا ائیرپورٹ بنائیں گے لیکن ملکیت حکومت کی ہوگی، کیبنٹ کمیٹی میں آٹھ وزراء شامل ہیں طے ہوا ہے کہ تجاویز روزا ویٹ ہوٹل کو دوبارہ شروع کیا جائے پاکستان کی مہنگی پراپرٹی ہے لینڈ مارک ڈکلئیر ہوگیا تو زمین سستی ہوجائے گی،نیویارک ہوٹل کا مستقبل ہے کہ ہائی رائز بنے گا اسے بیچنے کی کوئی تجویز نہیں ہے پی آئی اے کا اس سال ریونیو ٹارگٹ ایک سو اڑتیس ارب روپے کمائیں گے اس سال جو کمائیں گے 165ارب روپے کمائیں گے،پی آئی اے مسائلستان بن چکا ہے اس کا مقابلہ کرنا ہوگا، پی آئی اے کا کرایہ چین کے مقابلے میں کم ہے چار لاکھ سے بھی نیچے آ گیا ہے،

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بیجنگ ڈائریکٹ نہیں جا سکتے ہمیں جیسے اجازت ملے گی تو ایک لاکھ روپے ٹکٹ کم ہوگا ،کوشش کررہے ہیں جو رعایت دے سکتے تھے دے رہے ہیں ،دو لاکھ پچتہر ہزار حاجیوں کو سفر کی سہولیات دیں سٹی چیکنگ سے بورڈنگ سے سامان میں مشکلات نہیں ہوئی، یوم عاشورہ پر نجف و دمشق کے پانچ لاکھ مسافروں نے سفر کیا،پی آئی اے نے پچاس ارب روپے اس سال کمایاہے،پی ای سی کمپلیکس منسٹری آف ڈیفنس کو چلا جائے تو پینسٹھ کروڑ روپے کی پی آئی اے کو بچت ہوگیکراچی و لاہور بزنس کلاس لائونج کو اس ماہ مکمل کریں گے،پی آئی اے کے 24جہاز آپریشنل ہوں گے ،پی آئی اے کی ضرورت چالیس جہاز ہیں اچھے جہاز اچھی سیٹوں کے ساتھ مل جائیں ،اگر اپنے لوگوں پر اعتماد سیاسی استحکام پالیسیوں کا تسلسل رہے تو ادارے کما کر دیں گے،ٹریل سیون بزنس جہاز کیُ سیٹوں کی بہت شکایت ہے جسے تبدیل کررہے ہیں، اے تھری ٹوئنٹی جہاز سے فوم بھی اکھڑ گیا تھا اسے تبدیل کریں گے،فلائٹ انٹریٹمنٹ کےلئے بھی ٹینڈر جاری کیا ٹریل سیون کے جہاز میں اسے اپلائی کریں،

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ایک وزیر کے بیان کی وجہ سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ،پائلٹ کی حرکت واقعہ سامنے آنے سے یو کے اور امریکہ میں پابندی ہے، پانچ سے چھ ماہ میں برطانیہ سے بات کررہے ہیں پائلٹس کے لئے انہیں اجازت دیں، یو ایس اے یو کے اور یورپ کےلئے الگ الگ ڈیل کررہے ہیں کہ جہاز پاکستانی پائلٹس چلائیں، ترکی کویت کے سلاٹس شروع کر دئیے ہیں ،پی آئی اے کا ترکیہ ائیر لائن کا چھ فلائٹس طے ہو چکی ہیں استنبول تک پی آئی اے چلے گی،لاہور کراچی اور اسلام آباد سے ترکیہ میں جہاز چلیں گے،پی آئی اے کے کچن جو لاہور کا تھا سب سے خراب تھا ،کراچی کچن میں کھانے کا معیار بہتر ہوا ہے، فارن پوسٹنگ پر سفارش کی بات ہوتی تھی اب کوئی سفارش نہیں چلے گی جو اہل ہوگا،

Leave a reply