پی آئی سی جائیں تو کب کی تاریخ ملتی ہے؟ چیف جسٹس کے دوران سماعت اہم ریمارکس

0
32

پی آئی سی جائیں تو کب کی تاریخ ملتی ہے؟ چیف جسٹس کے دوران سماعت اہم ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتالوں کیلئےمشینری کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی کے نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتال کی مشینری بندرگاہ پرگل سڑرہی ہوتی ہے، حکومت مشینری پرامپورٹ ڈیوٹی ختم کرے یا صحت کابجٹ بڑھائے، صوبائی محکموں کے درمیان کوآرڈی نیشن نہیں، ویسٹ مینجمنٹ پر محکمے ایک دوسرے پرذمہ داری ڈال رہے تھے،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں مشینری کی قلت ہے، جیل اسپتالوں میں بھی سہولتوں کافقدان ہے،ایک قیدی کو ای سی جی کی سہولت نہ ملی، پی آئی سی جائیں تو ایک ایک ماہ کی تاریخ ملتی ہے، معاملےکوحل کرنے کیلئے جلدایکشن ہونا چاہیئے،

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

واضح رہے کہ پی آئی سی پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دل کا بڑا ہسپتال ہے.

Leave a reply