راولپنڈی کے علاقوں کو اسلام آباد میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں،عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات پر جواب میں کہا ہے کہ آئی 16 سیکٹر پر ترقیاتی کام جاری ہیں، جنوری 2025ءتک فیڈر روٹس پر الیکٹرک بسیں آئی 16 سے میٹرو سٹیشن سے لنک کرے گی،
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد اور ایئر پورٹ پر میٹرو سروس پہلے سے کام کر رہی ہے، جنوری میں وفاقی کابینہ کو اسلام آباد کا ماسٹر پلان جمع کرایا گیا، دنیا سمارٹ سٹی کی طرف جا رہی ہے،اسلام آباد سیف سٹی ہے جس میں سمارٹ سٹی کے فیچرز شامل ہونے چاہئیں، اسلام آباد کے ہر سیکٹر کو مکمل منصوبہ بندی سے تیار کیا گیا ہے،انٹرنیشنل ٹینڈرنگ سے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی،سمارٹ سٹی کے تحت ایپ مائی اسلام آباد شروع کی جا رہی ہے، مائی اسلام آباد ایپ میں تمام سہولیات ہر شہری کو دستیاب ہو رہی ہیں،22جنوری کو یہ معاملہ کابینہ میں آیا ہے، راولپنڈی کے علاقوں کو اسلام آباد میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، سمارٹ سٹی ایپ کے حوالے سے ارکان تجاویز دیں، سمارٹ سٹی ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف بلوں کی ادائیگی ہو سکے گی، تمام خدمات سمارٹ سٹی ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی،
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ پر بیرونی دباو کو نظر انداز کیا،جسٹس منصور کا خط
طاقتوروں کا وار کامیاب،یحییٰ آفریدی چیف جسٹس،فیض حمید کا فیصلہ چند دن میں
بس ایک دن کیلئے برداشت کر لیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست
جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت
رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس
پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین
سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی