پلان بی پر کب عمل کرنا ہے، مولانا نے اجلاس بلا لیا

0
46

پلان بی پر کب عمل کرنا ہے، مولانا نے اجلاس بلا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس آج دوپہر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرہوگا، جے یوآئی کی صوبائی اورضلعی قیادت اجلاس میں شریک ہوگی،اجلاس میں پلان بی پرعمل درآمد سےمتعلق مشاورت ہوگی، اپوزیشن جماعتوں کی آرا کی روشنی میں فیصلے کیےجائیں گے.

آزادی مارچ میں سیرت کانفرنس، مولانا نے اہم اعلان کر دیا، کارکنان کے لبیک کے نعرے

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے تحریک شروع کی ہے،ہم اس ناجائزحکومت کے خلاف ہیں،مذاکراتی کمیٹی صرف آنیاں جانیاں کرتی ہے،ملک میں ایک پرامن احتجاج ہورہاہے،اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پرہیں،اپوزیشن جماعتوں نے ہمارا ساتھ دیا،میں تمام حزب اختلاف جماعتوں سے مطمئن ہوں،مارچ کے شرکا کوبارش اورسردی سے کوئی تکلیف نہیں،

آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

مولانا فضل الرحمان کو 12 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

Leave a reply