تیز بارش کے دوران لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ میں ناکامی کے بعد قومی ائیر لائن(پی آئی اے) ک طیارہ بھٹک کر بھارتی حدود میں جا پہنچا-
باغی ٹی وی : قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 248 جمعرات 4 مئی کی رات 8 بجے مسقط سے لاہور پہنچی تو تیز بارش ہو رہی تھی علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی مگر بوئنگ 777 طیارہ غیر متوازن ہوا اور لینڈ نہ کر سکاایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ گو راؤنڈ پر چلا گیا، اس دوران تیز بارش اور بلندی کم ہونے کی وجہ سے پائلٹ راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں چل گیا اور 10 منٹ تک بھارت کی فضائی حدود میں رہا اور بھارتی پنجاب پر 125 کلو میٹر تک سفر کر کے پاکستان واپس پہنچا۔
قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران
طیارہ پاکستانی وقت کےمطابق رات 8 بج کر 11 منٹ پر پنجاب کےتھانہ بڈھانا کی حدود سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہو گیاطیارے کے بھارت میں داخل ہونے کے مقام پر امرتسر سے 37 کلو میٹر دور کا چھینہ بدھی چند گاؤں کاعلاقہ ہےطیارہ بھارتی پنجاب کے شہر تراں صاحب اور رسول پور سے ہوتے ہوئے 40 کلو میٹر اندر تک نوشہرہ پنوواں سے واپس مڑا –
لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان ہلاک
طیارہ 7 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے گاؤں جھگیاں نور محمد کے قریب سے پاکستانی حدود میں واپس داخل ہوا ضلع قصور کے گاؤں دونا مبوکی، چانت، دھپ سری قصور اور گھتی کلانجر سے ہوتے ہوئے پرواز پھر بھارتی حدود میں داخل ہو گئی۔