واشنگٹن: طیارہ سال نو کا جشن منانے والےمسافروں کا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک.اطلاعات کےمطابق امریکی ریاست کنساس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے تنیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے جانسن کاؤنٹی ایئرپورٹ سے ایک انجن والے طیارے نے اُڑان بھری، طیارہ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

فیڈرل ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ایک انجن والا طیارہ ایم ٹو او ایس کے ایک بازو میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا۔ فائر فائٹرز نے 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد خشک کیمیائی پاؤڈر اور جھاگ کا استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہوسکی ہے، شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔طیارہ سال نو کا جشن منانے کے بعد اپنی منزل کی جانب جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

Shares: