کھیل بھی خیرخواہی بھی : چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن کھلاڑی پنک کیپ پہنیں گے

0
53

لاہور:کھیل بھی خیرخواہی بھی : چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن کھلاڑی پنک کیپ پہنیں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنک ربن پاکستان 7مارچ کو پاکستان سپر لیگ میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔

باغی ٹی وی کے مطابق اس روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں برقی قمقموں کی روشنی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

چاروں ٹیموں کے کھلاڑی بچیوں کے ہمراہ پنک کیپ پہنے میدان میں اتریں گے جکہ بچیاں مختلف فیلڈنگ پوزیشنز پر موجود کھلاڑیوں کوپنک کیپ دیں گی۔جبکہ 7 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کو گلابی رنگ میں ڈھلا جائے گا۔ اس روز کی مناسبت سے میچوں کے دوران گلابی رنگ کی اسٹمپس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن میدان میں اترنے والی چاروں ٹیموں میں شامل کھلاڑی، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز دونوں وینیوز پرپنک ربن پہن کر اس مہم کا حصہ بنیں گے۔اُس روز میچ کے دوران دونوں وینیوز پر نصب بڑی اسکرینز پر چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیے پیغامات بھی جاری کیے جائیں گے۔

ایشیائی ممالک میں پاکستان سب سے زیادہ اس مرض کا شکار ہے۔6 ماہ کے دوران یہ دوسری مرتبہ ہوگا اس سےقبل 9 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پنک ربن ڈے منایا گیا تھا۔

Leave a reply