پی اے سی اجلاس،ایم این ایز،وزرا،ججز کو ملنے والے پلاٹس کی تفصیلات دوبارہ طلب

0
42
noor alam khan

اسلام آباد: نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا

اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا معاملہ ،چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپکو تجاوزات کے خلاف آپریشن کا کہا تھا آپکے لوگوں نے دوبارہ پیسے لے کر فٹ پاتھ پر کرسیاں لگوانا شروع کر دیں آپکی سوسائٹیز لوگوں سے پیسے زیادہ وصول کر رہی ہیں لوگوں کو قبضہ دینے کے لیے مزید پیسے مانگے جا رہے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ کرسیاں نئی لگیں ہیں،ہم نے جو سامان اٹھایا وہ ہم نے واپس نہیں کیا ،چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ آپ اشرافیہ پر بھی ہاتھ ڈالیں، صرف غریب کی ریڑھی پر توجہ مرکوز نہ کریں

رکن کمیٹی نے کہا کہ ایف سیون میں تجاوزات مافیا نے فیملیز پر تشدد بھی کیا ، چیئرمین سی ڈے اے نے کہا کہ ہم نے ابھی تک وہ دکانیں سیل کی ہوئی ہیں ،نور عالم خان نے کہا کہ آپ ایلیٹ کلاس میں سب سے پہلے جائیں ،ہم نے سی ڈی اے سے ایم این اے، جج، جرنیل، بیوروکریٹ کو الاٹ پلاٹوں کی رپورٹ مانگی تھی وہ رپورٹ ابھی تک نہیں ملی ، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کسی کو پلاٹ الاٹ نہیں کرتا یہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کرتی ہیں،نور عالم خان نے کہا کہ مارگلہ ایونیو میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر ہمیں رپورٹ پیش کریں ،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ میرے آنے سے قبل یہ پروجیکٹ تقریباً مکمل ہوچکا تھا ایک محدود ایریا پر دراڑیں پڑیں ہیں، نور عالم خان نے کہا کہ آپ تھرڈ پارٹی سے پروجیکٹ کا آڈٹ کروائیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سی ڈی اے کی حدود میں ایم این ایز،وزرا،ججز کو ملنے والے پلاٹس کی تفصیلات دوبارہ طلب کر لیں، اراکین کمیٹی نے کہا کہ سی ڈی اے بتائے کہ اب تک کن بڑی شخصیات کو پلاٹس دیے گئے اُس وقت اُن پلاٹس کی کیا مالیت تھی، اور کیا پلاٹس کی مکمل قیمت ادا کی گئی

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

Leave a reply