وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف کے ہمراہ آج کہاں کا کریں گے دورہ؟
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/08/1550750499-bajwaImran.jpg)
وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف کے ہمراہ آج کہاں کا کریں گے دورہ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آج کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے،سول اور عسکری حکام عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنےکیلئے پرعزم ہے،ایک قوم بن کر اس مہلک مرض کا مقابلہ کرنا ہو گا.
وزیراعظم عمران خان آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان کے ہمراہ ہونگے۔سول اور عسکری قیادت پاکستان کے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ایک قوم بن کر اس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنا ہے ۔#PMIK
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 3, 2020
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2450 ہو گئی ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، پبلک ٹرانپسورٹ ، ریلوے معطل ہے، شہریوں سے نماز جمعہ گھر میں ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے.
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
پاکستان میں کوروناوائرس سے35افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 126صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں،پنجاب میں 920اورسندھ میں 783افراد کورونا وائرس کا شکارہیں،خیبرپختونخوا311،گلگت بلتستان میں 190اوربلوچستان میں 169افراد متاثرہیں،اسلام آباد68 اورآزاد کشمیر میں 9 کرونا وائرس کے مریض ہیں.