وزیراعظم شہباز شریف اور سرداراخترمینگل کی ملاقات؛ باہمی امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف اور سرداراخترمینگل کی ملاقات؛ ملکی بقا اور بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے عوام اور منتخب نمائندوں کی جانب سے ملکی بقا اور بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، باصلاحیت بلوچ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے. وزیراعظم نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ گوادر کے مقامی لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
سردار اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا، سیلاب کے دوران وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے علاقوں کا خود دورہ کرکے متاثرہ بلوچوں کا درد بانٹا جو اس سے پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔ چیئرمین بی این پی نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ ایک برس کے دوران شدید معاشی مشکلات اور قدرتی آفات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم کیا۔