برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی؛ وزیراعظم بھی تقریب میں شرکت کریں گے
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے لندن جائیں گے۔ جبکہ برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں اور لندن سیاحوں سے بھر گیا ہے۔ شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز ہفتے کو ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔
دنیا بھر سے مہمان تقریب میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔ شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ برطانیہ کےلئے بدھ کو روانگی متوقع ہے۔ وزیراعظم قطر میں بھی مختصر قیام کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس تاج پوشی کے لئے بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبی جائیں گے ، تاج پوشی کے بعد بکنگھم پیلس کی بالکونی پر کھڑے ہونے پر شاہ چارلس کو طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بنے ہیں۔