اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا باڈی کا سالانہ الیکشن جیتنے پر کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔
ہفتہ کو ہونے والی پولنگ میں سی پی این ای کے صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل عامر محمود اور دیگر عہدیدار دوبارہ منتخب ہوئے۔وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے آزادی صحافت اور اظہار رائے ایک ناگزیر آئینی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت مخلوط حکومت نہ صرف میڈیا اور آزادی اظہار کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے بلکہ اسے فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ صدر کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکرٹری جنرل عامر محمود سمیت سی پی این ای کے تمام نو منتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں,ان کا کہنا تھاکہ سی پی این ای ایک اہم صحافتی تنظیم ہے، سی پی این ای کے ساتھ مل کر پاکستان میں صحافت اور اظہار رائے کی آزادیوں کے فروغ کے لئے کام کریں گے
وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ سی پی این ای میڈیا کا ایک اہم ادارہ ہے اور حکومت پاکستان میں آزادی صحافت کے فروغ کے لیے اس کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔“میں دعا کرتا ہوں کہ نو منتخب ادارہ صحافیوں اور صحافت کی خدمت کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے قابل ہو، جس کے لیے انہیں ہمارا مکمل تعاون حاصل رہے گا،”
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھی نو منتخب اراکین کو الیکشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سی پی این ای نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے۔