وزیراعظم سے درخواست ہے اعلانات کے بعد عملی اقدامات کو بھی دیکھا کریں،وزیراعلیٰ سندھ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھر حیدرآباد موٹروے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر آنے پر وزیراعظم شہبازشریف کے مشکور ہیں، موٹر وے کے منصو بے معیشت کے لیے اچھا ہے موٹروے منصوبے سے آمدورفت میں آسانی ہوگی ہمارے پاس 3 پورٹس ہیں جن سے ہم دنیا میں تجارت کرتے ہیں،موٹرویز کا جال بچھایا دیاگیا جو اچھی بات ہے بلوچستان اور سندھ کو ملانے کے لیے بھی ایک موٹروے ہونی چاہیے، ہمارے پاس کراچی حب کا بہترین راستہ ہے، 92کلومیٹر کا فاصلہ کئی شہروں سے کم ہوجائے گا،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے اور اہم ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ،منصوبے پر دونوں طر ف سے کام ہوگا وفاقی وزیراسعد محمود سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا،جو دو ر کیے گئے گزشتہ حکومت کی بات کروں گا نہ ان سے کسی کام کی امید تھی سکھر حیدرآباد کا راستہ اچھی حالت میں نہیں ،نظر انداز نہ کیا جائے سکھر حیدر آباد کا راستہ آبادیوں سے گزرتاہے اور اہم ہے وزیراعظم سےدرخواست ہے ہماری اپیل پر اقدامات کی ہدایت کریں ،منصوبے پر کام کرنے کے لیے 25ہزار نوکریاں مقامی لوگوں کو ملنی چاہیے،وزیراعظم شہبازشریف نے مصروفیات کے باوجود متعدد بار سندھ کا دورہ کیا،سکھر کے پرانے راستے کو نظر انداز کیا گیا ، یہ فلڈ میں بھی بہت متاثر ہوا، وزیر اعظم سے سکھر کے پرانے راستے کو بہتر کرنے کے لیے فنڈز کی درخواست ہے 407 ارب روپے روڈ کے یوزرز کے ٹیرف کی کمی میں استعمال ہونے چاہییں، جہاں پانی نہیں بھی ہے وہاں پر گھر نہیں ہ، وہاں ٹینٹس اور کھانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم سےدرخواست ہےاعلانات کے بعد عملی اقدامات کو بھی دیکھا کریں ، سیلاب سے جن کے گھر گرے انہیں نئے بنا کر دیئے جائیں،ورلڈ بینک سے تقریباً تیسرا حصہ ہمیں مل جائے گا،
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف موٹروے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھنے سکھر پہنچے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر آئی ٹی امین الحق، قمر زمان کائرہ اور وزیراعلیٰ سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا این ایچ اے حکام کے مطابق 306 کلومیٹر کے ایم 6 منصوبے پر 3 کھرب 7 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق








